منظور وسان

پی پی پی کا مؤقف ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں اور نتیجہ عوام کے سامنے آئے، منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ پی پی پی کا مؤقف ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں اور نتیجہ عوام کے سامنے آئے۔ انہو ں نے یہ بھی کہا کہ عام انتخابات کے ساتھ ساتھ جھاڑو بھی پھرے گی اور بچے گا کوئی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق منظور وسان نے جاری بیان میں کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات اکتوبر کے بجائے نومبر میں ہوں گے۔ انہہوں  نے کہا ہے کہ اکتوبر میں گرمی ہوتی ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی کچھ وقت درکار ہو گا۔ ہو سکتا ہے کہ 8 سے 10 اگست تک اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں۔

واضح رہے کہ مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ کیسز میں پھنسیں گے اور کچھ اندر جائیں گے تو کچھ باہر آئیں گے، آئندہ بننے والی حکومت میں وزیرِ اعظم پی پی پی یا ن لیگ کا ہو گا۔ منظور وسان نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پرانی مردم شماری پر ہی عام انتخابات ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے