شہباز شریف عاصم منیر

آرمی چیف پر قاتلانہ حملے کی سوشل میڈیا مہم، وزیرِ اعظم کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پر قاتلانہ حملے کی سوشل میڈیا مہم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف اور فوج کےخلاف مذموم شر انگیز مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، سازشی ذہن اور عناصر سیاسی و معاشی استحکام کے خلاف پھر سے سر گرمِ عمل ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ 9 مئی کے یومِ سیاہ کے لیے بھی ایسے ہی ذہن سازی کی گئی تھی، 9 مئی کے منصوبہ ساز، سہولت کار اور ہینڈلرز کو دو ٹوک پیغام ہے کہ ان کی ہر سازش کچل دیں گے۔ شہداء کے خلاف غلیظ میڈیا مہم چلانے والوں کی نئی مہم ایک ہی منصوبے کی کڑی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ میڈیا مہم سازش ہے جسے پوری قوت سے روکنا قانونی فرض ہے، قوم اس گھناؤنی سازش کو 9 مئی کی خانہ جنگی کی سازش کی طرح ناکام بنائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مایوس عناصر کو بوکھلاہٹ اور مایوسی میں نیا بحران پیدا نہیں کرنے دیں گے، قوم اپنی فوج اور اس کے سربراہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے