وزیراعظم شہباز شریف

اس وقت پوری قوم پی ٹی آئی حکومت کو بددعائیں دے رہی ہے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان پوری قوم حکومت کو بددعائیں دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے ہر گھر کو تباہ حال کر دیا ہے، لوگ اس وقت ہاتھ اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے، لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ ادویات، بچوں کے دودھ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، پوری قوم اس وقت ایسی صورت حال میں ہے جس سے خوف آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے