مریم اورنگزیب

عمران خان اور ان کے ترجمانوں کے چہرے جھوٹ کی سیاہی سے کالے ہوچکے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، مسلم لیگ ن کی ترجمان نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کے ترجمانوں کے چہرے جھوٹ کی سیاہی سے کالے ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان نے اپنے تازہ بیان میں وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،  مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو دھوکا دیا ہے، عوام مزید جھوٹ برداشت نہیں کرسکتی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیرون ملک جانے اور ان کے بیٹے کے نکاح میں شرکت کرنے سے متعلق مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز اپنے صاحبزادے کی تقریب نکاح میں شرکت نہیں کریں گی، انہوں نے کوئی درخواست دی ہے اور نہ ہی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے