عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر ایک اور مقدمہ درج

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی  چیئرمین عمران خان پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان پر مقدمہ ڈی ایس پی رائیونڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسلح افراد سمیت تین چار سو افراد پر مشتمل جتھے نے ہنگامہ آرائی کی، جتھے میں شریک افراد قومی سلامتی کے اداروں کو دھمکیاں دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ عمران خان پر درج مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کے مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے برسائے، پتھراؤ اور ڈنڈے مارنے سے 13 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے، پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ کی وجہ سے ان کے اپنے 6 کارکن بھی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے