مصدق ملک

جہاں سے سستا تیل ملا خریدیں گے، مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ جہاں سے سستا تیل ملا خریدیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلی کھیپ آنے پر جائزہ لیں گے کہ روسی تیل ہماری کس قدر ضروریات پوری کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے غیر ملکی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی کھیپ آنے کے بعد جائزہ لیا جائے گا کہ مستقبل میں روسی تیل کی کتنی مقدار خریدی جائے۔ اس سوال پر کہ کیا پاکستان مستقبل میں بھی روسی تیل خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے؟ وزیرِ مملکت نے کہا کہ اگر ہمیں آج کہیں سے بھی سستا تیل ملے تو پاکستان وہیں سے تیل خریدے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے روسی تیل کا پہلا آرڈر گزشتہ ماہ (اپریل میں) دیا تھا۔ روسی کارگو کی 7 لاکھ 50 ہزار بیرل خام تیل لے کر جون میں پاکستان آمد متوقع ہے۔ حکومت کو توقع ہے کہ روسی ٹیسٹ کارگو ساڑھے 7 لاکھ بیرل خام تیل لے کر جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ایرانی صدر کا دورہ 22، 23 اور 24 اپریل کو ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے