پاک افغان سرحد

پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فارئنگ، ایف سی کے 4 جوان شہید

کوئٹہ (پاک صحافت) صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے مانز کئی سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے 4 جوان شہید ہوگئے، جبکہ 6 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ ایف سی کے جوان پاک افغان سرحد پر  باڑ لگانے کے عمل میں مصروف تھے کہ دہشتگردوں نے اچانک فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید اور 6  زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے ترجمان (ٖڈی جی آئی ایس پی آر) نے اس حوالے سے اپنے بیان میں بتایا کہ بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر افغانستان سے دہشت گردوں نے باڑ لگانے والی ایف سی کی ٹیم پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایف سی کے 4 جوان شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ دہشتگردوں نے حملہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے مانزاکئی سیکٹر میں ایف سی پوسٹ پر کیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار نورزمان،سپاہی شکیل عباسی،سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شہید ہوگئے، جب کہ فائرنگ سے 6 جوان زخمی بھی ہوئے، جنہیں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے