نواز شریف

نوازشریف کا متوقع دورہ سندھ، سیاسی رہنماؤں کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم ن لیگ کے قائد نواز شریف کی بلوچستان کے بعد دورہ سندھ کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ 10 روز میں نواز شریف کا سندھ کا دورہ متوقع ہے جس دوران وہ مخلتف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور سندھ میں اہم شخصیات ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گی۔ ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن نے مختلف رہنماؤں سے رابطے تیز کردیے ہیں جب کہ متعدد الیکٹیبلز سے ملاقاتوں اور بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ن لیگ ذرائع نے بتایا کہ آج بھی اہم رہنما کی پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے، مرتضیٰ خان جتوئی اور علی نواز سے ملاقات ہو چکی ہے، اس کے علاہ پارٹی قائد دورہ سندھ پر دیگر جماعتوں سے انتخابی اتحاد کو بھی حتمی شکل دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نوازشریف اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتیں کیں، ایک تقریب میں سابق وزیر اعلی جمال کمال سمیت 30 سے زائد سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال

(پاک صحافت) وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گندم درآمد کے غلط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے