پی ٹی آئی اور باپ

بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) اور تحریک انصاف میں اختلافات برقرار

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات برقرار  ہیں،  ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے اندر اختلافات کی کچھڑی پک رہی ہے، جس کی وجہ سے پی ٹی آئی سے بھی اختلافات کم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ سیاسی ماہرین کاکہنا ہے کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو صوبائی اسمبلی کا آئندہ اجلاس ہنگامہ خیز ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے 65 اراکین میں سے 41کی حمایت رکھنے والی صوبے کی اتحادی حکومت میں اختلافات کی خلیج اب گہری ہوتی جارہی ہے ، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب بلدیات کی وزرات لیے جانے کے بعد باپ کے سینئر رکن اسمبلی سردار صالح بھوتانی نے پارٹی میں وزیر اعلیٰ سے ناراض اراکین سے رابطے تیز کردیے ہیں  جس کے پیش نظر صوبائی وزیر سردار صالح بھوتانی نے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی جام کمال سے کچھ کھنچے کھنچے نظر آرہے ہیں اور انہوں نے اپنی سرکاری رہائش گاہ چھوڑ کر ایم پی اے ہاسٹل میں فلیٹ الاٹ کرالیا ہے۔ اس صورتحال میں بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن بھی بدلتی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے جب کہ دوسری طرف وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے خاموشی کا روزہ رکھا ہواہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے