خواجہ آصف

تحریک عدم اعتماد میں کوئی بیرونی سازش ملوث نہیں ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اپنی شکست دیکھ کر سلیکٹڈ وزیراعظم نے نیا کھیل شروع کیا ہے جبکہ تحریک عدم اعتماد میں کوئی بیرونی سازش ملوث نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو سیاست کا پتہ نہیں ہے اور اب یہ عالم دین بن گئے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد یہ جنگلوں میں نکل جائیں گے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ خدا کے لیے مذہب کے نام پر اس ملک کو تقسیم نہ کریں، ہمارا مذہب ہمارا ایمان ہے۔ یہ لوگ ایوان میں ہمارا سامنا نہیں کر سکتے اس لیے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ اتوار کو ان کی آخری رسومات ہونے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے