رانا ثناءاللہ

عمران خان کا مارچ اب لانگ مارچ نہیں رہا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مارچ اب لانگ مارچ نہیں رہا ہے بلکہ وہ ایک اجتماع کرنا چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کا عمل آج شروع ہوگیا جو ایک دو روز میں مکمل ہوجائے گا، وزیراعظم ہاؤس نے سمری طلب کی ہے وزارت دفاع نے بھجوانی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا بنیادی ایجنڈا ہے وہ ملک میں افراتفری چاہتا ہے، سمری بھی آئے گی اور اس میں سے ایک نام بھی فائنل ہوگا، یہ ایک آدمی ادارے کو بلیک میل کررہا ہے، یہ کہہ رہا ہے کہ ادارے کو سیاست میں گھسیٹوں گا آئینی حدود سے نکالوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اثاثوں سے متعلق تفصیل آج ہی کیوں لیک ہوئی؟ آج تفصیل لیک ہونے کے پیچھے بھی تو کوئی ڈیزائن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے