گوگل فوٹوز

گوگل فوٹوز میں چپس نامی اہم فیچر کی آزمائش شروع

کیلیفورنیا (پاک صحافت)  گوگل نے صارفین کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے  نئے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے، یاد  رہے کہ گوگل فوٹوز اور لینس دو اہم فیچر ہیں لیکن اب ان دونوں کے ملاپ سے چپس نامی فیچر کی آزمائش شروع ہوگئی ہے جس سے آپ تصویر میں موجود ٹیکسٹ الگ کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نئے فیچرز کے تحت آپ ٹیکسٹ کاپی کرسکتے ہیں، سن سکتے ہیں ، نشان زد کرسکتے ہیں اور اسے تصویر سے نکال بھی سکتے ہیں ۔ اس طرح عین اوسی آر کا آپشن آپ کے سامنے آجاتا ہے۔ یعنی اگر کسی وزیٹنگ کارڈ کی تصویر آپ کو موصول ہوتی ہے تو اب چپس آپشن کی بدولت اس کارڈ سے پتا ٹیکسٹ کی صورت میں نکالا اور الگ کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس طرح کے دیگر شارٹ کٹ بھی پیش کئے گئے ہیں جو آپ کے کام کو تیز اور سہل بناسکتے ہیں۔ اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ آپشن آپ کے لیے بھی ہے تو گوگل پلے اسٹور سےفوٹوز اور گوگل لینس کا اپ ڈیٹ ورژن حاصل کیا جاسکتا ہے۔ تاہم آزمائش کے بعد چپس کے فیچر ازخود سامنے آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے