پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا دن منایا جا رہا ہے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے لاکھوں محنت کشوں کو آج بھی صحت کی سہولتوں سمیت سوشل سیکیورٹی تک دستیاب نہیں، حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت کے اعلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

تفصیلات کے مطابق آج سے 137 سال پہلے 1886ء میں امریکا کے شہر شکاگو میں مقامی مزدوروں نے کم اجرت کیخلاف اور اوقات کار 8 گھنٹے مقرر کرنے کے مطالبات رکھ کر سرمایہ داروں کے خلاف احتجاج کیا اور مکمل ہڑتال کی۔ اس دوران صنعتی پہیے کو بریک لگادیا، مزدوروں کا مطالبہ تھا کہ ہم 8 گھنٹے کام، 8 گھنٹے آرام اور 8 گھنٹے اہل خانہ کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ مطالبہ جائز تھا مگر اسے دبانے کیلِئے احتجاج کرنے والوں کیخلاف طاقت کا استعمال کیا گیا، کئی مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور مزدور رہنماؤں پر سنگین مقدمات قائم کئے گئے۔ دوسری جانب چیرمین ریلوے ورکرز یونین کا کہنا ہے کہ مزدور رہنماؤں کا مطالبہ ہے کہ قومی، صوبائی اسمبلیوں سمیت سینیٹ میں محنت کشوں کی نمائندگی کے بغیر مزدوروں کے مفاد میں قانون سازی نہیں کی جاسکتی اور تمام سیاسی جماعتوں کو مزدوروں کے لیے مخصوص نشستیں مختص کرنا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے