مولانا فضل الرحمن نوازشریف

مولانا فضل الرحمن اور نوازشریف کا ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں قائدین نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ و جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو اپوزیشن کی پیش قدمی سے متعلق آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں نے موجودہ حکومت سے جلد از جلد قوم کو نجات دلانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے