آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی کیلئے انتخابی فارم وصول

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی وصول کر لیے گئے۔ نواب شاہ میں ریٹرنگ آفیسرز سے این اے 207 سے سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے انتخابی فارم وصول کیے۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کا انتخابی فارم ایڈووکیٹ غلام شبیر زرداری نے وصول کیا۔ حلقہ پی ایس 36 دوڑ سے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ، پیپلز پارٹی رہنما و سابق صوبائی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا فارم بھی وصول کر لیا گیا۔ دوسری جانب ملتان کے حلقے این اے 148 سے سابق وزیرِاعظم و پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لیے۔

واضح رہے کہ سابق ڈویژنل صدر تحریکِ انصاف اعجاز حسین جنجوعہ نے این اے 149 سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لیے۔ این اے 149 سے ن لیگی امیدوار طارق رشید نے بھی کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے