وزیراعظم شہباز شریف

آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہوجائے گا، ہم مشکلات سے باہر نکل آئیں گے، شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہوجائے گا، ہم مشکلات سے باہر نکل آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹ میں کس کوفوقیت ہونی چاہیے ہم نے اس کی فہرست بنائی ہے، کھانے پینے کی اشیا اورادویات سمیت دیگرچیزیں فہرست میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گرین لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے پچھلے دور کے بےشمار منصوبے دم توڑ گئے تھے، گرین لائن کی بنیاد نواز شریف کے دور میں رکھی گئی تھی، بدقسمتی سے دیگر منصوبوں کی طرح یہ منصوبہ بھی دم توڑ گیا۔ ہم ایک ایک پائی بچانے کی کوشش کررہےہیں۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کاش ایم ایل ون بے بنیاد الزام تراشی کا شکار نہ ہوتا، چینی کمپنیون پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے، چار سالوں میں چین کے ساتھ تعلقات کو ٹھیس پہنچی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم کب تک دوسروں کے سہاروں پر چلیں گے؟ یہ سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، ہمیں دن رات کام کرنا ہوگی، قربانی دینا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے