14 اگست

پاکستانی عوام کیجانب سے سوشل میڈیا پر 14 اگست سے متعلق زہریلا پروپیگنڈا مسترد

لاہور (پاک صحافت) پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر ہونے والا 14 اگست سے متعلق زہریلا پروپیگنڈا مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے حوالے سے عوام نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مشکل وقت سے نکل آئے ہیں اس سال جشن آزادی پورے جوش و خروش سے منائیں گے۔ جو لوگ کہتے ہیں وہ 14 اگست نہیں منائیں گے وہ پاکستانی نہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے یہ دل پاکستانی ہے اور ہم بھی پاکستانی ہیں اس لئے پاکستان کی آزادی کا یہ تاریخی دن کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اس سال معاشی حالات خراب ضرور رہے ہیں لیکن اب ہم مشکل وقت سے نکل آئے ہیں اس لئے اس سال پورے جوش و خروش کے ساتھ جشن آزادی کا دن منائیں گے۔

محب وطن شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے دلوں سے پاکستان کی محبت کبھی ختم نہیں ہوسکتی، ہر پاکستانی کا فرض بنتا ہے کہ جشن آزادی پوری عقیدت اور جوش و جذبے سے منائیں۔ پاکستان زندہ باد

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

وزیراعلی پنجاب کا مشن خواتین اور نوجوانوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مشن خواتین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے