صدر عارف علوی

شہادت امام حسینؑ اُمتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے، صدر مملکت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم عاشور کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یوم عاشور نہایت عظمت اور احترام کا حامل دن ہے، اسلامی اور انسانی تاریخ کے متعدد عظیم واقعات اس سے منسلک ہیں لیکن اُمتِ مسلمہ کے نزدیک یوم عاشور کا مقام جس تاریخی واقع کی نسبت سے بلند ترین ہے وہ عالی مقام امام  حضرت حسینؑ  کی شہادت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن نواسہ رقرسول مقبولﷺ نے اپنے اہل بیتؑ اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ بے سرو سامانی کے عالم میں ظلم و استبداد پر کار بند قوتوں کو للکارا تھا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کو حیات نو بخشی تھی، آج اسلام انہیں قربانیوں کی بنا پر زندہ ہے اوریہی قربانیاں اہل ایمان کے جذبات کو امتحان و ابتلاءکے لمحات میں جلا بخشتی ہیں۔

صدر مملکت کے یوم عاشور کے روز اپنے پیغام میں مزید کہا کہ شہادت امام حسینؑ  اُمتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے اور حضرت امام عالی مقامؑ  کی شہادت رہتی دنیا تک کےلیےعزم و استقلال کی علامت بن کرمسلمانان عالم کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے۔ حضرت امام حسینؑ  اور ان کے رفقا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا احسن طریقہ یہی ہے کہ آج کے دن ہم اس بات کا عہد کریں کہ ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے