بلاول بھٹو

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ بھی آئین کی پاسداری ہے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ بھی آئین کی پاسداری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒنے 11 اگست 1947ء کی تاریخی تقریر میں واضح کردیا تھا کہ ان کی قیادت میں قائم ہونے والی نئی ریاست میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہوگی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اقلیتوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے حوالے سے ہمیشہ عادلانہ و قابلِ عمل نقطہ نظر اختیار کیا ہے، اور 1973ء کا آئین جس کی ایک واضح مثال ہے، جو تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے دور وزارت اعظمی کے دوران اقلیتوں کے مسائل کے حل اور ان کی ترقی و بہبود کے لئے بیشمار انقلابی اقدام اٹھائے تھے، جن میں وزارت اقلیتی امور کا قیام بھی شامل ہے۔ سب کو اعتماد میں لے کر اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہی صدر زرداری کا ویژن اور پہچان ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے ملک کی تمام اقلیتوں کو قوم سازی اور ملکی ترقی میں اپنی تعداد سے کہیں زیادہ حصہ ملانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا پاکستان کی اکثریتی اور اقلیتی برادریوں کا صدیوں سے جینا مرنا اور دکھ سکھ ہمیشہ سانجھے رہے ہیں، ہم کسی کو بھی اپنے معاشرتی تانے بانے ادھیڑنے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

مزدوروں کی ترقی کیلئے پروگرام شروع کر رہے ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے