آئی ایم ایف

پاکستان کیساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط کردیے جائیں گے۔ آئی ایم ایف

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط کردیے جائیں گے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت ڈائریکٹر مشرق وسطی اور وسطی ایشیا نے کی، اجلاس میں آئی ایم ایف کے جاری پروگرام میں ہونے والی پیشرفت پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان اور پیشگی اقدامات پر عملدرآمد سے متعلق گفتگو ہوئی۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ملکی اہم مصروفیات کے باعث وزیراعظم نے پاکستان میں ٹھہرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم کی ہدایت پر آئی ایم ایف اجلاس میں شرکت کیلئے واشنگٹن کا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔ وزیر خزانہ نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجز اور ملک میں میکرو اکنامک استحکام لانے کے حکومت کے ویژن سے آگاہ کیا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ وزیر خزانہ نے 9 ویں جائزہ کیلئے تمام پیشگی اقدامات کی تکمیل سے آگاہ کیا اور کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ تمام ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے مطابق اسٹاف سطح کے معاہدے پر جلد دستخط کردیے جائیں گے جس کے بعد بورڈ منظوری دے گا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات پر پیشرفت جاری رکھے گا اور آئی ایم ایف پروگرام بروقت مکمل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے