وزیراعظم

وزیراعظم آج ریاض میں ایم ڈی آئی ایم یف سے ملیں گے

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب کا آج دوسرا دن ہے جہاں وہ آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ عالمی صحت کے ایجنڈے پر سیشن میں اظہار خیال کریں گے۔

وزیرِ اعظم کی آج سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائنز پر آئی ایم یف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیواسے بھی ملاقات متوقع ہے۔ عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائنز پر آج وزیرِ اعظم شہباز شریف کی امیرِ کویت مشال الاحمد سے ملاقات ہو گی جبکہ سعودی وزراء برائے خزانہ، صنعت، سرمایہ کاری سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی ملاقات ہو گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔ گورنر خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے