شہباز شریف

نااہل حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے اس وقت ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، عام شہری کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی ماحول کو دن رات گالیاں دے کر اور چور ڈاکو کہہ کر زہر آلود کر دیا گیا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے، یہ مکافات عمل ہے اس پر کیا کہا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب نااہل و نالائق حکمرانوں کا گھر جانے کا وقت آچکا ہے۔ عوام پر کئے گئے ایک ایک ظلم کا حساب لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ججز کا خط، وزیرِاعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے