مجھے آگ کا دریا عبور کرکے وزیرِ اعلیٰ کی کرسی تک پہنچنا پڑا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مجھے آگ کا دریا عبور کر کے وزیرِ اعلیٰ کی کرسی تک پہنچنا پڑا، یہاں تک پہنچنے کے لیے میں نے اپنے والد سے وعدہ کیا تھا، چیف منسٹر کی کرسی اللہ تعالیٰ نے مجھے دی ہے۔ انہوں نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوئی کہ پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 650 خواتین اہلکار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جب جلسوں میں جاتی تھی تو ہتھیار اٹھائے خواتین پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر خوشی ہوتی تھی، میں مڑ مڑ کر ان خواتین پولیس اہلکاروں کو دیکھتی تھی، یہ خواتین گھر کی ذمے داریاں بھی ادا کرتی ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ آج پہلی خاتون پولیس اہلکار کو اعزازی شمشیر عطاء کی گئی، آئی جی پنجاب سے کہا ہے کہ 7 ہزار خواتین پولیس اہلکار کم ہیں، اضافہ ہونا چاہیے۔ انہوں نےکہا کہ جب سے عہدے کا حلف اٹھایا اس تقریب کا انتظار کر رہی تھی، آئی جی پنجاب نے کہا تھا کہ خواتین اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں آپ نے آنا ہے، میں روز پوچھتی تھی کہ خواتین پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کب ہے؟

مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج جب خواتین اہلکاروں کو دیکھا تو یقین آیا کہ انہوں نے ٹریننگ بہت سنجیدگی سے مکمل کی، آج پہلی بار پولیس یونیفارم پہنا تو اندازہ ہوا کہ یہ کتنی بڑی ذمے داری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ آپ لوگوں کو احساس ہے کہ یہ کتنی بڑی ذمے داری ہے، میں بطور وزیرِ اعلیٰ فیصلے کرتی ہوں، آپ نافذ کرتی ہیں، آپ کی زیادہ ذمے داری ہے، آپ کی ہمدردی مظلوم کے لیے ہونی چاہے، ظالم کے لیے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے