ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری

پاکستانی عوام اور حکومت فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے جبکہ اسرائیل اپنے ظلم و جبر کے ذریعے فلسطینیوں کے عزم و شجاعت میں کوئی خلل نہیں ڈال سکتا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ فلسطین ہر پاکستانی کے دل میں ہے اور پی ٹی آئی حکومت کی بین الاقوامی سیاست میں اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستان نے اپنے وجود کے ساتھ ہی اسرائیل کی مخالفت اور فلسطین کی حمایت کی ہے جو اب تک جاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا ایک اہم مسئلہ ہے جس کے منصفانہ حل تک پاکستان بھرپور طریقے سے فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے مظلوم و نہتے فلسطینی شہریوں کے قتل عام اور ان کے گھروں کو منہدم کرنے سمیت دیگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے