پیٹرول

پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر بڑھنے سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافے کے نتیجے میں یکم سے 15 اکتوبر تک کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 98 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔ یکم اکتوبر سے اگلے 15 دن تک ڈیزل کی قیمت میں بھی 9 روپے 17 پیسے تک کمی ہو سکتی ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے کم ہونے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا اور روپے کی قدر میں بہتری رہی تو عوام کو پورا ریلیف نہیں مل سکے گا تاہم عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوئی ہونے سے عوام کو زیادہ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ہر 15 دن کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی کا حتمی فیصلہ حکومت کرتی ہے جبکہ رواں ماہ یکم اکتوبر سے آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ حکومت 30 ستمبر کو کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے