ماہرہ خان

ماہرہ خان ملیالم فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کریں گی

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے بالی ووڈ کے بعد اب ملیالم فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ خان کی فلم رئیس سے ہندی سنیما میں انٹری دینے والی پاکستانی سُپر اسٹار ماہرہ خان اب ملیالم فلم انڈسٹری میں بھی قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندی اُٹھنے کے بعد اب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایت کار پرتھوی راج اپنی نئی فلم میں ماہرہ خان کو کاسٹ کرنے والے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکارہ فلم لوسیفر کے سیکوئل ’ایل ٹو: ایمپوران‘ (L2: Empuraan) میں ملیالم سُپر اسٹار موہن لال کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گی۔

واضح رہے کہ تاحال اس حوالے سے ہدایت کار پرتھوی راج کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ خبریں اس لیے گردش کر رہی ہیں کیونکہ ہدایت کار پرتھوی راج اور ان کی اہلیہ کی ماہرہ خان اور ان کے شوہر سلیم کریم سے گہری دوستی ہے اور اداکارہ ملیالم فلموں کی بہت بڑی مداح ہیں جس کا ذکر وہ ماضی میں کئی بار اپنے انٹرویوز میں کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے