پی ڈی ایم

حکومت اگست 2023 تک اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم اور اتحادیوں کا اہم فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم اور اتحادیوں نے باہمی مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ موجودہ حکومت اگست 2023 تک اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت اگست 2023 تک اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورت حال پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری قانونی رائے لی جائے اور آئندہ الیکشن کیلئے انتخابی اصلاحات جلد مکمل کی جائیں۔ اتحادیوں نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت کےساتھ ہیں، ہر فیصلے میں ساتھ ہوں گے۔ اتحادیوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ معیشت کے استحکام کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اتحادیوں نے مشورہ دیا کہ روپے کی قدر میں استحکام کیلئے معاشی ٹیم فوری اقدامات کرے، معیشت کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کو فوری حتمی شکل دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے