ہواوے اسمارٹ واچ

ہواوے کی اسمارٹ واچ پاکستان میں فروخت کے لئے پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کی اسمارٹ واچ پاکستان میں فروخت کے لئے پیش کر دی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق جسمانی فٹنس کے خواشمند افراد کے لیے یہ اسماٹ واچ بہت مفید ہے۔ خیال رہے کہ اس اسمارٹ واچ میں جسمانی کارکردگی کی ٹریکنگ کے لیے 96 ورک آؤٹ موڈز موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہواوے واچ فٹ اس کمپنی کی پہلی اسپورٹس اسمارٹ واچ ہے جس میں متعدد انیمیٹڈ فٹنس کورسز، ورک آؤٹ موڈز اور ہیلتھ ٹرینگ فیچرز موجود ہیں۔ کمپنی کے مطابق دل کی دھڑکن کی رفتار، کیلوریز، ورزش اور دیگر ڈیٹا بھی اس اسمارٹ واچ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں اس اسمارٹ واچ کی قیمت 21 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دھڑکن کی مانیٹرنگ کرنے والی ٹیکنالوجی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دھڑکن کی رفتار یں تبدیلیاں ایک انفوگراف بھی دکھائے گی جبکہ دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی سے بھی الرٹ کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ اس اسمارٹ واچ میں 1.64 انچ کا امولیڈ ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ 130 مختلف واچ فیس ڈیزائن آپشنز موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے