ناصر بٹ برطانوی ہائیکورٹ میں ایک اور مقدمہ جیتنے میں کامیاب

اسلام آباد (پاک صحافت) ناصر بٹ برطانوی ہائی کورٹ میں ایک اور مقدمہ جیت گئے، انہوں نے ایک اور پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیت لیا۔ خیال رہے کہ جسٹس مسز ہیدرولیمز نے نجی چینل کا مؤقف مسترد کر دیا کہ نواز شریف کو بدعنوانی پر سزا درست تھی۔

تٖفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا کیس ہی اس بنیاد پر تھا کہ العزیزیہ کیس میں نواز شریف کی سزا کرپشن کے ثبوتوں کی بنیاد پر تھی۔ چینل کا مؤقف تھا کہ ناصر بٹ کی جج ارشد ملک کو دھمکانے اور رشوت دینے کی خبر عوامی مفاد میں نشر کی، ارشد ملک نے درست سزا دی تھی۔ جج جسٹس مسز ہیدر ولیمز نے چینل کے اس مؤقف کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ جج نے ناصر بٹ کی اس دلیل کو تسلیم کیا کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی، ناصر بٹ نے خفیہ طور پر ویڈیو بنا کر جج ارشد ملک کو بے نقاب کیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے ناصر بٹ کا مؤقف تسلیم کیا کہ جج کی ویڈیو بنا کر نواز شریف کی بے گناہی کے لیے استعمال غلط نہیں۔ ناصر بٹ نے جج کو بتایا کہ انہیں ایک لمحے کے لیے بھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ نواز شریف نے کوئی غلط کام کیا۔ ناصر بٹ نے دلیل دی کہ جج ارشد ملک کو بتاتا کہ میں اس کی فلم بندی کر رہا ہوں تو وہ کبھی غلطی کا اقرار نہ کرتا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے