شازیہ مری

صادق اور امین کے دعوے کرنے والے فارن فنڈنگ کو چھپا رہے تھے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ صادق اور امین کے دعوے کرنے والے فارن فنڈنگ کو چھپا رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں اور عدالت کے فیصلوں پر ملک میں تباہی کرنے کا ردعمل نہیں ہونا چاہیے، جو فیصلہ عمران خان کے حق میں نہ آئے اس کو بد کردار کہہ دیا جاتا ہے۔ ملک کا پہیہ جام کرنے کی بدمعاشی تحریک انصاف کو نہیں کرنی چاہیے، اگر فیصلے پر غصہ ہے تو پی ٹی آئی قانونی چارہ جوئی کرے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی ہر بات ملک کے خلاف ہوتی ہے، وہ جس ووٹ سے وزیراعظم بنے اسی ووٹ سے ہٹایا گیا۔ عمران خان نے لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کر پکارا اور صرف پگڑیاں اچھالی ہیں، صادق اور امین کے دعوے کرنے والے فارن فنڈنگ کو چھپا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر سنگین الزامات ہیں، فارن فنڈنگ کا کیس سنگین ہے، عمران خان کی قانونی ٹیم بوکھلاہٹ کا شکار تھی۔ پہلے صدر مملکت کی سیاست بھی جلاؤ گھیراؤ اور پہیہ جام کی ہوتی تھی، انتشار اور بدمعاشی کی سیاست نہ ماضی میں کامیاب ہوئی نہ اب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے