مفتی گلزار احمد نعیمی

یوم القدس فلسطین کے مقابلے میں مسلمانوں کی ذمہ داری یاد دلاتا ہے۔ مفتی گلزار نعیمی

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتی گلزار احمد نعیمی کا کہنا ہے کہ عالمی یوم القدس فلسطین کے مقابلے میں مسلمانوں کی ذمہ داریوں کو یاد دلانے کا دن ہے۔ جس دن تمام مسلمان ممالک اور حکمرانوں کو اس ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا ہے کہ امام خمینی کی جانب سے صادر ہونے والے تاریخی فرمان کے بعد تمام مسلمانوں نے فلسطین کے متعلق اپنی مشترکہ ذمہ داری کا احساس کیا ہے۔ اس سال یوم القدس ایک تاریخی موڑ پر آرہا ہے۔

مفتی گلزار احمد نعیمی کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال ہم سب بڑھ چڑھ کر یوم القدس کے جلسوں، جلوسوں اور تقاریب میں شرکت کے لئے پرعزم ہیں۔ اس دن تمام مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ فلسطینی بھائیوں کے لئے ایک مشترک پیغام دینا چاہئے اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو بھی واضح پیغام دینا ہوگا۔

مفتی گلزار احمد نعیمی نے تاریخی فرمان جاری کرنے پر امام خمینی کیساتھ انتہائی عقیدت و احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے یوم القدس کے عنوان سے ایک ابدی میراث چھوڑی ہے۔ انہوں نے اسی مناسبت سے مسئلہ فلسطین کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے لیکن آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ عرب حکمران مسئلہ فلسطین کو نظرانداز کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے