جہانگیر ترین

پارٹی کا منشور بتانے لگوں تو 2 دن لگ جائیں گے، جہانگیر ترین

لودھراں (پاک صحافت) سربراہ استحکامِ پاکستان پارٹی جہانگیر ترین لاہور سے لودھراں پہنچ گئے، جہاں انہوں نے این اے 155 سےکاغذات ِنامزدگی جمع کروا دیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استحکامِ پاکستان پارٹی کا منشور بتانے لگوں تو 2 دن لگ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان میں بنیادی تبدیلی لانا چاہتے ہیں، غریب کو اپنی روزی کمانے کا پورا موقع ملنا چاہیے۔ ان کا کہناہے کہ دعا ہے کہ صحیح وقت پر پورے 5 سال کے لیے تگڑی حکومت بنے، خواہ مخلوط ہو۔ سربراہ استحکامِ پاکستان پارٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کمیٹیاں اپنا کام کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ان کا مزید کہنا ہے کہ مجھے ایک اور حلقے سے الیکشن لڑنے کی آفر تھی لیکن لودھراں کو ترجیح دی، لودھراں کے عوام کی محبت کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ اگر جیت گیا تو لودھراں کے عوام کے لیے ڈھائی ارب کی بجائے 5 ارب لاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے