خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ گندم اسکینڈل سے کسان کا بہت بڑا نقصان ہوا، میری حکومت سندھ اور حکومت پنجاب سے اپیل ہے کہ وہ اپنا اثر رسوخ استعمال کر کے گندم کے مسائل کو حل کریں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں سے گندم خریدی جائے اور ان کو اچھا خاصا منافع دیا جائے، کسان پورے سال محنت کرنے کے بعد اپنی اجرت وصول کرتا ہے، اسی لیے کسانوں کے معاملات کو حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرنا کمیشن میں اگر سپریم کورٹ کسی فریق کو کلین چٹ دیتی ہے تو میں اس پر بات نہیں کر سکتا۔ مجھے کچھ معلوم نہیں کہ حکومت میں شامل ہونا ہے یا نہیں، وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی کہ وہ شامل ہوگی کہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے