مریم نواز

عوام کی خدمت افسروں کی ذمہ داری ہی نہیں، فرض اولین ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت افسروں کی ذمہ داری ہی نہیں، فرض اولین ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کی عزت کی جائے، مجھ سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، عوام کی زندگی میں آسانیاں اور سہولت لائیں۔ عوام کی خدمت کا ایجنڈا ہر صورت پورا کیا جائے۔ کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ذمہ داری دی نہیں جاتی بلکہ از خود ذمہ داری لی جانی چاہیے، ینگ آفیسرز کو اپنی پرفارمنس سے خود کو ثابت کرنا ہوگا۔ حکومت کی رٹ کو ہر صورت قائم رکھا جائے، انسانی وقار کو بھی برقرار رکھیں۔ ایجوکیشن، ہیلتھ، پرائس کنٹرول سمیت تمام امور پر پوری توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں 16 روپے کی روٹی اور 20 روپے نان کی فروخت یقینی بنائیں۔ مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول مکینزم کے ذریعے کم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بجٹ

بجٹ 2024-25؛ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فی صد تک اضافہ متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے