یمنی شہریوں پر سعودی عرب کے دہشت گردانہ حملے جاری، 5 افراد اور متعدد زخمی ہوگئے

یمنی شہریوں پر سعودی عرب کے دہشت گردانہ حملے جاری، 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

صنعا (پاک صحافت) یمن کے نہتے اور بے گناہ شہریوں کے خلاف سعودی عرب کے مجرمانہ اور دہشت گردانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے بمباری کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے شہر الربصہ پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 5 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر انصار اللہ نے ایک بیان میں صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب الحدیدہ میں جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی عرب یمن میں اپنے اہداف تک پنہچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل سمیت دس ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب یمنی فوج نے سعودی جارحیت کے خلاف اپنے حملے تیز کردیئے ہیں اور گزشہ 24 گھنٹوں میں سعودی عرب کے شہر خمیس پر متعدد حملے کیئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کے مظلوم اور نہتے مسلمانوں پر ایک طرف سعودی عرب کے بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور دوسری طرف عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے 26 مارچ 2015 سے یمن پر وسیع حملے شروع کر رکھے ہیں جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بنلسون

نیلسن منڈیلا کا پوتا: فلسطینیوں کی مرضی ہماری تحریک ہے

پاک صحافت جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے