نواز شریف

نواز شریف کے لاہور اور مانسہرہ سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرلیے گئے

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے لاہور سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرلیے گئے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ان کے بطور کورنگ امیدوار بلال یاسین ہوں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مانسہرہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 سے بھی جمع کروادیے گئے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی بیرسٹر جہانگیر جدون نے جمع کروائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 174 سے الیکشن لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے