مسعود خان

موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکنہ سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ مسعود خان

واشنگٹن (پاک صحافت) مسعود خان کا کہنا ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لئے تیار اور پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستانی اسٹارٹ اپس اور ٹیک سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔ مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکی پاکستان میں کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں۔

واشنگٹن میں تعیینات پاکستان کے سفیر مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپس اور ٹیک سیکٹر کی ترقی نے سرمایہ کاری کیلئے بے شمار معاشی مواقع پیدا کیے ہیں۔ سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستانی اسٹارٹ اپس کی طرف راغب ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے