شہباز گل

شہبازگل کیخلاف سنگین نوعیت کا ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف ایک اور سنگین مقدمہ درج کردیا گیا ہے جبکہ وہ اس سے قبل ہی ایک مقدمے میں پولیس حراست میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل کے خلاف غیرلائسنس شدہ اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہباز گل کا بیان ہے پستول اس کے ملازم کا ہے اور اس کا لائسنس بھی ہے، شہباز گل کے ملازم کو لائسنس سمیت پیش کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن وہ اب تک ملازم اور نائن ایم ایم پستول کا لائسنس پیش نہیں کرسکے ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہبازگل نے اسلحہ بغیر لائسنس و اجازت نامہ رکھ کر جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ پولیس کے مطابق شہباز گل پارلیمنٹ لاجز کے کمرے سے برآمد پستول کا لائسنس پیش نہیں کرسکے، انہیں برآمد پستول کا لائسنس پیش کرنے کیلئے 12 گھنٹوں کی مہلت دی گئی تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا تھا جہاں سے سیٹیلائٹ فون اور پستول سمیت کئی اشیا برآمد کی گئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

پاک سعودیہ نئے دور کا آغاز ہوگیا، چند روز میں سعودی وفد پاکستان آئے گا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک سعودیہ نئے دور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے