وکلاء

وکلاء کیجانب سے مہنگائی کیخلاف کل ہڑتال کرنے کا اعلان

پشاور (پاک صحافت) ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف وکلاء نے کل بروز پیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا بار کونسل نے روزانہ کی بنیاد پر اشیائے خورد و نوش اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بروز پیر صوبے بھر میں عدالتو ں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے اور تمام ضلعی و تحصیل بارز ایسوسی ایشنز کو احتجاج منعقد کرنے کی استدعا کی ہے۔

خیبرپختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین نعیم الدین خان اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین حاجی ظفر اقبال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریب عوام شدید متاثر ہورہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے جو دعوے کئے تھے اس کے برعکس عوام کو مزید مقروض بنا دیا ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے