ایف اے ٹی ایف پر اہم پیشرفت ہوئی ہے

پاکستان کا افغانستان سےدہشتگردوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ

اسلام آباد(پاک صحافت) پاکستانی حکومت  نےافغان حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ  افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی سرگرمیوں کے استعمال ہورہی ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ افغان حکومت دہشتگردوں اور پاک فوج پر حملہ کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کرے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہدحفیظ نے کہا کہ سرحد پار افغانستان سےمہمند میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس ے سپاہی فضل واحد شہید ہوگیا۔ شہید 25سالہ سپاہی فضل واحد کا تعلق سوات سے تھا۔سیکیورٹی فورسزنےدہشتگردوں کی فائرنگ کافوری جواب دیا۔ دفترخارجہ نے کہا کہ دہشتگردانہ سرگرمیوں کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی ادارے اپنا کردار ادا کریں: آرمی چیف

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاک افغان بارڈر پر سرحد پار فائرنگ کے واقعات ہوتے  رہے ہیں جن میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔گزشتہ سال 14 اکتوبر کو قبائلی علاقے باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔

قبل ازیں 22 ستمبر کو پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا تھا۔اس سے قبل 5 اگست کو سرحد پار سے دہشت گردوں اور افغان بارڈر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملوں کے مختلف واقعات میں فرنٹیئر کور کا ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے