مریم اورنگزیب

عمران خان کو عوام کی فکر نہیں ہے کیونکہ وہ منتخب وزیر اعظم نہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عوام کی  کوئی فکر نہیں ہے کیونکہ وہ منتخب وزیر اعظم نہیں ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ آئندہ انتخابات ای وی یم کے ذریعے ہوں گے، ان کے خیال میں ای وی ایم کے ذریعے انتخابات میں دھاندلی کرکے انہیں عوام کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کہا کہ آئندہ انتخابات ای وی ایم کے ذریعے نہیں ہوں گے۔ اس موقع پر ان سوال کیا گیا کہ کس بنیاد پر یہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ آئندہ انتخابات ای وی ایم کے ذریعے نہیں ہوں گے تو ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان جانتے ہیں کہ عوام انہیں ووٹ نہیں دیں گے، اس لیے انتخابات بھی ای وی ایم کے ذریعے نہیں ہوں گے‘۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ای وی ایم کے استعمال سے انتخابات میں منظم دھاندلی کی راہ ہموار ہوگی۔ جبکہ لیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال پر اعتراض کیا ہے۔ خیال رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب کا مزید  کہنا تھا حکومت نے شریف خاندان کے بینک اکاؤنٹس اور تمام کاروبار کی جانچ پڑتال کی لیکن وہ شریف خاندان پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے