شاہد خاقان

ڈسکہ انکوائری رپورٹ ملک کی عدلیہ کے لئے ایک بڑا امتحان ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد  (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈسکہ الیکشن رپورٹ سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گر آج عدلیہ کچھ کرنا چاہتی ہے تو یہ اس کا امتحان ہے، اگر عدلیہ عمارتوں، زمینوں، شادی ہالز کی رپورٹس منگوا سکتی ہے تو یہ معاملہ تو ڈاکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ عدلیہ ڈسکہ انکوائری رپورٹ پر ازخود نوٹس لے گی، اس پر وہ کارروائی کریں گے جس کے بعد پاکستان میں کسی کو ووٹ چوری کرنے کا خیال بھی نہ آئے۔ ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ مہنگائی بہت اور عوام پریشان ہے کیونکہ 2018 کا الیکشن چوری ہوا، اگر انکوائری رپورٹ کو غیر سنجیدگی سے لیا گیا تو مجھے امید نہیں ہے کہ ملک کے حالات ٹھیک ہوسکیں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے مزید کہاکہ انتخابی اصلاحات کی آر میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین لانے کا مقصد واضح ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو ادراک ہے کہ انہیں آئندہ عام انتخابات میں تاریخی مار پڑے گی۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نے کہا کہ عمران خان 10 فیصد ووٹ بھی لینے کے قابل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے