شاہ رخ خان

حالیہ برسوں میں مجھے اور میرے خاندان کو جدوجہد کرنا پڑی جس سے سبق سیکھا، شاہ رخ خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران مجھے اور میرے خاندان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کنگ خان نے یہ انکشاف ایک ایوارڈ تقریب کے دوران کیا۔ حالیہ برسوں کے دوران اپنے خاندان کی جدوجہد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سے انھوں نے سبق سیکھا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی ٹیلیوژن پر منعقدہ تقریب کے دوران حاضرین کے دلوں کو چھو لینے والی اپنی تقریر میں کنگ خان نے کہا کہ میں اور میرا خاندان جن مشکل تجربات سے گزرا اس سے ہم نے سبق سیکھا۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان کو انڈین آف دی ایئر 2023 قرار دیا گیا، انھوں نے ایوارڈ جیتنے پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ جس طرح چار پانچ برس میں نے اور میرے خاندان نے مشکل حالات دیکھے تو میرا خیال ہے کہ آپ میں سے بھی چند افراد کو کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شاہ رخ خان نے کہا اس عرصے میں زیادہ تر میری فلمیں فلاپ ہوئیں جس پر بہت سے تجزیہ کار اور ماہرین اسے میرے کیریئر کا خاتمہ لکھتے رہے، وہ ایسی باتیں کہتے رہے جسکی میں پرواہ نہیں کرتا۔ انھوں نے کہا زندگی اسی کا نام ہے کہ جب آپ سمجھتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے کچھ ایسا ہوتا ہے کہ سب کچھ بدل جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے