فواد خان فلم کی ریلیز سے قبل کیوں نروس ہوتے ہیں؟

(پاک صحافت) پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی ہر فلم کی ریلیز سے قبل اس کی کامیابی کو لے کر نروس ہوتے ہیں کیونکہ اگر فلم ناکام ہوئی تو کہا جائے گا کہ اس کا وقت ختم ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار ان دنوں اپنی آنے والی فیچر فلم ’ منی بیک گارنٹی ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو عید الفطر پر دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ حال ہی میں فواد نے انٹرویو کے دوران اپنی آنے والی فلم کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ فلم ’ منی بیک گارنٹی ‘ شائقین کے لیے ایک بہترین تفریحی پیکج ہے۔

واضح رہے کہ ایک سوال کے جواب میں اداکار نے اعتراف کیا کہ ہر فلم کی ریلیز سے قبل اس کی کامیابی کے حوالے سے نروس محسوس کرتا ہوں اور مجھے بہت سی چیزوں کو لے کر دباؤ کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، جیسے کہ کیا میں نے اچھا کام کیا، میں اسے مزید اچھا کرسکتا تھا؟ کیا میں اتنا اچھا کام کر رہا ہوں کہ وہ ہٹ ہوجائے؟

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے