رانا ثناء اللہ

وفاقی حکومت جہانگیر ترین کی جیب میں ہے، رنا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ پی ٹی رہنما جہانگیر ترین کے گزشتہ روز کے بیان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جہانگیر ترین کہہ رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، لیکن مسلم لیگ ن کے خلاف ہونے والی کارروائی پر جہانگیر ترین نے کبھی نہیں کہا کہ ظلم ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ  اگر جہانگیر ترین نے ہم سے رابطہ کیا تو پارٹی پالیسی کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جو اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کی تعداد ہے ، اس سے پنجاب حکومت ان کی دائیں اور وفاقی حکومت بائیں جیب میں ہے ، حکومت گرانے کیلئے انہیں جہاز گھمانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے ڈسکہ الیکشن سے متعلق بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کے اور ووٹ کی عزت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھی جائے گی جس کے لیے آئندہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں ایک ایجنڈا طے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے