سلیم مانڈوی والا

پیپلزپارٹی کی حکومت کیساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (پاک صحافت) سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے۔ ایسے پروپیگنڈے کرکے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ پی پی کی حکومت کے ساتھ ڈیل ہوئی ہے جبکہ اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ پی ڈی ایم کو ختم کرنے کا بھی غلط تاثر دیا جارہا ہے جو بے بنیاد ہے۔

سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے طے کیا ہے کہ سب مل کر چلیں گی۔ اختلاف نطر کسی بھی پارٹی کا جمہوری حق ہے۔ سینیٹ کے اندر تمام پارٹیاں ایک صفحے پر ہوں گی، اپوزیشن سینیٹ کے اندر متحد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ختم نہیں ہوئی، اپوزیشن ختم نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے