اعظم نذیر تارڑ

نیب قوانین میں ترامیم عمران خان کا اپنا قانون تھا۔ وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ نیب قوانین میں ترامیم عمران خان کا اپنا قانون تھا جسے موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ میں قانونی شکل دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نیب قوانین میں ترمیم سے متعلق عمران خان کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ترامیم عمران خان کا اپنا قانون تھا اور 80 فیصد ترامیم اِن کی لائی ہوئی ہیں، موجودہ حکومت نے صرف اِنہیں پارلیمنٹ میں قانون کی شکل دی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اس معاملے پر عدالت سے رجوع کر چکے ہیں لہٰذا سیاسی بیان بازی سے گریز کریں اور فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان ترامیم کا عدالت میں پورا دفاع کریں گے، ترامیم اسلامی شریعت، آئین اور پاکستانی قوانین کے مطابق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے