طوفان بپرجوائے کا خطرہ ٹل جانے کے بعد ساحلی مقام کیٹی بندر میں زندگی معمول پر آنے لگی

ٹھٹھہ (پاک صحافت) طوفان بپرجوائے کا خطرہ ٹل جانے کے بعد ٹھٹھہ کے ساحلی مقام کیٹی بندر میں زندگی معمول پر آنے لگی۔ خیال رہے کہ کیٹی بندر سے نقل مکانی کرنے والے ماہی گیروں اور مقامی افراد کی واپسی شروع ہو گئی۔

تٖفصیلات کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد راستے دلدلی ہو جانے سے آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کیٹی بندر کے دیہاتی علاقوں میں مکین اپنے گھروں اور دکانوں پر پہنچنے لگے۔ طوفان بپرجوائے کے خطرے کے پیشِ نظر کل کیٹی بندر شہر خالی کرا لیا گیا تھا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سمندر میں طغیانی، تیز ہوا چلنے اور بارش سے نقصانات ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سجاول شہر اور گرد و نواح میں رات سے ہلکی بارش اور ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ سجاول کے ڈپٹی کمشنر امتیاز ابڑو کے مطابق سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا، کل سے ریلیف کیمپس میں مقیم افراد کی گھروں کو روانگی شروع ہو جائے گی۔ بدین کی ساحلی پٹی کے اطراف چلنے والی تیز ہوائیں تھمنا شروع ہو گئیں اور موسم خوش گوار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے