واٹس ایپ چیٹ ہسٹری منتقلی

واٹس ایپ چیٹ ہسٹری کو ٹیلی گرام پر منتقل کرنے کے لئے’’نیو میسج ہسٹری امپورٹ ٹول ‘‘ متعارف

ماسکو (پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے نئی پرائیویسی پالیسی کے اعلان کے بعد صارفین کی جانب سے اس کے متبادل ایپس پر منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں صافین کے لئے ایک بڑی مشکل یہ آرہی ہے کہ وہ اپنی چیٹ ہسٹری کو نئے ایپ پر کیسے منتقل کریں، تو ایسے میں ٹیلی گرام نے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے ’’نیو میسج ہسٹری امپورٹ ٹول ‘‘ متعارف کراد دیا ہے، جسے ٹیلی گرام پر منتقل ہونے والے صارفین اپنی چیٹ ہسٹری کو با آسانی واٹس ایپ سے  ٹیلی گرام پر منتقل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اب ٹیلی گرام انتظامیہ نے ایپ کی مقبولیت کو مزید فروغ دینے کے لیے واٹس ایپ صارفین کو چیٹ ہسٹری واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر منتقل کرنے کا آپشن دیا ہے، اس سے قبل یہ آپشن  صرف IOS صارفین کے لیے دستیاب تھا  تاہم اب ایپ انتطامیہ نے  اینڈرائیڈ صارفین کو بھی اس آپشن کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ ٹیلی گرام نے گزشتہ روز اپنے IOS ایپ پر ’’نیو میسج ہسٹری امپورٹ ٹول ‘‘متعارف کرایا ہے۔ جو ایپ کے 7.4 ورژن کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ ٹیلی گرام نے حالیہ ورژن نمبر 7.4.1 کے ساتھ ایک اور اپ ڈیٹ جاری کی ہے جس میں منتقل آلہ (migration tool’s)کو حذف کر دیا گیا ہے جس کے بعد صارفین واٹس ایپ چیٹ کو ٹیلی گرام پر منتقل کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ صارف کو واٹس ایپ چیٹ ہسٹری منتقل کرنے کے لیے دونوں ایپس کے تازہ ترین ورژن کی ضرورت ہوگی۔ چیٹ ہسٹری کو ٹیلی گرام پر منتقل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ  واٹس ایپ اوپن کرنے کے بعد اس چیٹ کو ٹیپ کریں جسے آپ ٹیلی گرام پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد کانٹیکٹ انفو مینو میں جائیں اور’’ ایکسپورٹ چیٹ‘‘ کا آپشن منتخب کریں۔

یہ آپشن منتخب کرنے کے بعد آپ کو’’ Attach Media ‘‘اور ’’ “Without Media ‘‘ کا آپشن نظر آئے گا۔ اس کے بعد  اب آپ ا پنی مرضی کا آپشن منتخب کریں اور شیئرنگ مینو سے ٹیلی گرام کا انتخاب کریں اور جس کانٹیکٹ پر آپ درآمد شدہ چیٹ منتقل کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب کریں۔ اورآخر میں آپ کو چیٹ منتقلی کے لیے امپورٹ کا آپشن نظر آئے گا لہٰذا”امپورٹ” کو منتخب کریں۔  خیال رہے کہ یہ سہولت ان صارفین کے لیے دراصل ایک ٹپ ہے جو واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی سے تحفظات ہونے کے باوجود واٹس ایپ سے دوری اختیار کرنے پر ہچکچا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے