کورونا

ملک میں کورونا کے وار جاری، مزید 98 افراد دم توڑ گئے، 5 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا وائرس کے باعث مزید 98 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد  15 ہزار 124 تک جا پہنچی ہے۔  دوسری جانب  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 5 ہزار 329 نئے کسیز بھی رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد  7 لاکھ 55 ہزار 517 ہو گئی ہے۔ تاہم فعال کیسز کی تعداد 66 ہزار 994 ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.6 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2610 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 623399 ہوگئی ہے۔ سرکاری کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 63499 ہے اور اب تک 591 مریض انتقال کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5070 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 267612 ہوگئی ہے جب کہ 4520 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 240584 ہے اور 6793 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19999 اور ہلاکتیں 212 ہوچکی ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 94880 اور 2519 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 13873 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 386 افراد انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ سعد رفیق

سعد رفیق نے خیبر پختونخوا سے اسلام آباد پر چڑھائی کی صورت میں گورنر راج کا اشارہ دیدیا

(پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے خیبر پختونخوا سے اسلام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے